ٹڈاپ میگا کرپشن کیس: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی 9 مقدمات سے بری

سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کریں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست عظیم جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کا آئینہ دار ہے، جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار ملک کا تحفہ دیا۔

اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہمارے بزرگوں نے گھر، جائیداد اور جان کی قربانی دے کر ہمیں ایک ایسا وطن دیا جہاں ہم اپنے دین اور ثقافت کے مطابق جینے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور واضح ثبوت کہ ایک متحد قوم ہر منزل طے کر سکتی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان علامہ اقبالؒ کے خواب اور قائدِ اعظمؒ کی رہنمائی کا ثمر ہے، جب 14 اگست 1947 کو یہ ملک دنیا کے نقشے پر ایک خودمختار ریاست کی شکل میں ابھرا۔

یہ بھی پڑھیں : اے این پی نے 17 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس کے لیے سیاسی رابطے تیز کر دیے

انہوں نے قوم کو یومِ آزادی کے موقع پر آزادی کی قدر کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے جس کی حفاظت، بقاء اور استحکام ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے تمام پارلیمنٹیرینز سے اپیل کی کہ وہ پارٹی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خلوصِ نیت سے اپنا کردار ادا کریں۔

Scroll to Top