پاک فوج ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ ، سوات اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری

پاک فوج ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ ، سوات اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری

پاک فوج کی جانب سے سوات اور باجوڑ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

قدرتی آفات کی اس گھڑی میں پاک فوج ایک بار پھر عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔

سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ٹیمیں مسلسل ریسکیو اور ریلیف کے عمل میں مصروف ہیں، دریا کے کنارے اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

باجوڑ میں شدید متاثرہ علاقوں تک رسائی کے لیے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نہ صرف متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا جا رہا ہے بلکہ انہیں راشن، پینے کا صاف پانی اور ضروری ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

پاک فوج کی امدادی ٹیموں کی آمد پر مقامی افراد کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے جو عوام کے اعتماد اور جذبۂ حب الوطنی کی واضح علامت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں دوبارہ سیلابی صورتحال، ندی نالے بپھر گئے، ایمرجنسی نافذ

ترجمان پاک فوج کے مطابق ریلیف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام سیلاب زدگان کو مکمل تحفظ فراہم نہیں کر دیا جاتا اور وہ محفوظ مقامات تک منتقل نہیں ہو جاتے۔

Scroll to Top