وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات کے تحت صوبے کے بارشوں اور فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشنز کو تیز کیا جا سکے۔
ضلع بونیر کو 15 کروڑ روپے، ضلع باجوڑ، بٹگرام اور مانسہرہ کو ہر ایک کو 10 کروڑ روپے جبکہ ضلع سوات کو 5 کروڑ روپے کی مالی امداد دی گئی ہے۔ اس رقم کا مقصد متاثرین کی فوری مدد اور نقصانات کی تلافی ہے۔
وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ مؤثر اور تیز رفتار بنائیں تاکہ متاثرین کو جلد سے جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ ایک دوسرے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری اور موثر جواب دیا جا سکے
یہ بھی پڑھیں : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر بھی مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کو موسمی حالات سے متعلق معلومات اور ہنگامی صورتحال کی اطلاع دینے کے لیے فری ہیلپ لائن نمبر 1700 پر خدمات فراہم کر رہا ہے۔





