ملائیشیا: پاکستانی کھلاڑی طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے ملائیشیا میں تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں 5 گولڈ اور 1 چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔
ملائیشیا میں ہونے والی تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کی خواتین کھلاڑی طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں دونوں نوجوان ایتھلیٹس نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں اور وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر کے گولڈ میڈل جیتنے کا خواب رکھتی ہیں۔
کامیابی کے بعد طیبہ اشرف اور سنبل فاطمہ نے پاکستانی پرچم لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، جس سے ملک بھر میں فخر کا ماحول پیدا ہوگیا۔





