بیٹے کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، اہلیہ زخمی

بیٹے کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، اہلیہ زخمی

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں ان کے بیٹے کی فائرنگ سے گھر کا سکون ماتم میں بدل گیا۔

لیویز حکام کے مطابق، واقعہ مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں پیش آیا جہاں مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔ ان کی اہلیہ بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئیں۔

نجی ٹی وی چینل (آج نیوز)کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی فضا چھا گئی ہے۔ جے یو آئی کے مقامی اور مرکزی رہنماؤں نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

Scroll to Top