جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل سے تعلق رکھنے والے ملک محمد ہاشم خان جنہیں پانچ روز قبل دہشت گردوں نے دژہ غونڈئی کے قریب سے اغوا کیا تھا آج قبائلی جرگے کی کامیاب کوششوں کے نتیجے میں بحفاظت رہا کر دیا گیا ہے۔
دہشت گردوں نے انہیں اغوا کے بعد ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ علاقائی مشران اور قبائلی جرگے کی مسلسل کوششوں کے باعث ان کی بازیابی ممکن ہوئی۔
ملک محمد ہاشم خان کی بحفاظت واپسی پر ان کے خاندان نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے والے تمام عمائدین کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نماز جنازہ پشاور میں ادا، اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت
یاد رہے کہ ملک ہاشم خان کا تعلق جنوبی وزیرستان لوئر وانا کے احمدزئی وزیر قبیلے کے توجئے خیل شاخ سے ہے، وہ ایک بڑے اور بااثر قبیلے کے فرد ہیں اور ان کا شمار حکومت یافتہ ملکان میں ہوتا ہے۔





