دنیا بھر میں آج 17 جولائی کو ورلڈ ایموجی ڈے منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد ڈیجیٹل رابطوں میں ایموجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ان کی افادیت کو اُجاگر کرنا ہے۔
ایموجیز اب آن لائن بات چیت کا لازمی حصہ بن چکے ہیں جو جذبات، احساسات اور خیالات کو مختصر، مؤثر اور دلچسپ انداز میں بیان کرنے میں مدد دیتے ہیں چاہے خوشی ہو، غصہ، افسردگی یا حیرت، ایموجی کے ذریعے لوگ بغیر کچھ لکھے اپنی بات سمجھا دیتے ہیں۔
ورلڈ ایموجی ڈے منانے کے لیے 17 جولائی کی تاریخ اس وجہ سے منتخب کی گئی کہ زیادہ تر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود کیلنڈر ایموجی اسی تاریخ کو ظاہر کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، ایکس، انسٹاگرام اور دیگر پر صارفین اس دن کو منفرد انداز میں منا رہے ہیں، ایموجی چیلنجز، تخلیقی پوسٹس اور دلچسپ تبصرے اس دن کی رونق بڑھا رہے ہیں۔
ایموجیز کی ایک بڑی خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ پیلے رنگ میں دکھائی دیتی ہیں جو انسانی مزاج پر براہِ راست اثر ڈالتی ہیں، بعض ایموجیز ایسے بھی ہیں جو نہ صرف جذبات کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ صارفین کا موڈ بھی خوشگوار بنا دیتے ہیں۔
ورلڈ ایموجی ڈے کا آغاز 2014 میں ایک بلاگر اور ڈیزائنر جیریمی برج نے کیا جنہوں نے ایموجی پیڈیا کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم بھی قائم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبرآگئی
اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3,304 سے زائد مختلف اقسام کے ایموجیز باقاعدگی سے استعمال ہو رہے ہیں اور ان کی تعداد وقت کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔





