سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹ رہنما ہلیری کلنٹن نے اعلان کیا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کروانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ خود انہیں نوبل امن انعام کے لیے نامزد کریں گی۔
ہلیری کلنٹن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یوکرین میں جنگ کا پرامن خاتمہ ایک تاریخی قدم ہوگا, انہوں نے اس تنازع کو ایک خونریز لڑائی قرار دیا جو بڑھتے ہوئے عالمی خطرات سے بھری ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ تین سال چھ ماہ سے جاری اس جنگ میں جنگ بندی کے لیے زور دے رہے ہیں جو ان کی عالمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کی ساکھ کو مزید مضبوط کر سکتا ہے اور اس عمل کے دوران یوکرین کے علاقے کسی صورت قربان نہیں کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا نے ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کردیا
ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اس جنگ کو ختم کرانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ انہیں نوبل امن انعام کے لیے خود نامزد کریں گی۔





