بھارتی جہاز گرنے کی ویڈیوز کی خفیہ کہانی محسن نقوی نے بے نقاب کر دی

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی جہاز گرنے کی ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں اور اس کے بغیر اعلان نہیں کیا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں پس پردہ کام کر رہی تھیں اور بھارتی سازشوں کو بے نقاب کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری خفیہ ایجنسیز کا مرکزی کردار رہا، جنہوں نے بھارت کے ہر مذموم منصوبے کو ناکام بنایا۔

بھارتی 6 جہاز گرائے گئے جن کی ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں، جبکہ بھارت کی طرف سے کئی راکٹ بھی فائر کیے گئے مگر کوئی پاکستانی بیس کو نقصان نہیں پہنچا۔

وزیر داخلہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت میں فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اجیت ڈوول اور امیت شاہ کو پاک بھارت جنگ میں نقصان دہ قرار دیا۔

محسن نقوی نے سعودی حکومت کے وفد کے پاکستان آمد کا بھی ذکر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کے لیے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا فضل الرحمان نے نیشنل ایکشن پلان کو محض کاغذی دستاویز قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سیاسی و عسکری محاذ پر بہترین حکمت عملی اپنائی اور تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں۔

وزیر داخلہ نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کی پشت پناہی کر رہا ہے اور کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کشمیریوں کے حق کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Scroll to Top