ٹرمپ سے ملاقات توقعات سے بڑھ کر رہی، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ اس ملاقات سے توقعات نہ صرف پوری ہوئیں بلکہ ان سے بڑھ کر ثابت ہوئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلرنے کہا کہ بات چیت مثبت ماحول میں ہوئی اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اہم ملاقات کا دوسرا دور، روس اور یوکرین کے صدور جنگ کے خاتمے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر

انہوں نے کہا کہ یورپ کو یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں میں عملی طور پرحصہ لینا چاہیے تاکہ روس یوکرین تنازع کا پائیدار حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدرزیلنسکی کے درمیان براہِ راست ملاقات آئندہ دو ہفتوں کے اندرمتوقع ہے،تاہم ملاقات کیلے مقام کا تعین تاحال نہیں ہوسکا اوراس پرمشاورت جاری ہے۔

Scroll to Top