بنوں پولیس کا اہم قدم، شہداء کے لواحقین کو علاج میں خصوصی رعایت

بنوں : بنوں پولیس نے ایک اہم فلاحی اقدام کے تحت بیلی مون ہسپتال بنوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔

جس کے تحت پولیس کے حاضر سروس اہلکاروں، ان کے خاندانوں اور شہداء کے لواحقین کو طبی سہولیات میں خصوصی رعایات فراہم کی جائیں گی۔

معاہدے کی تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں ریجن سجاد خان (PSP) نے شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، اور یہ معاہدہ ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

معاہدے کے تحت درج ذیل رعایات دی جائیں گی:

لیبارٹری اور ریڈیالوجی ٹیسٹ پر 35 فیصد رعایت
حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے بیڈ چارجز پر 25 فیصد رعایت
شہداء کے لواحقین کے لیے بیڈ چارجز پر 50 فیصد رعایت
او پی ڈی خدمات پر 25 فیصد رعایت
میڈیکل پروسیجرز اور آپریشنز پر 25 فیصد رعایت

بیلی مون ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر سہیل نے کہا کہ پولیس اہلکار ہمارے محافظ ہیں اور ان کے خاندانوں کی خدمت ہمارا اخلاقی اور سماجی فرض ہے۔

Scroll to Top