سونے نے اڑان بھر لی، قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

سونے نے اڑان بھر لی، قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 3,345 ڈالر ہو گئی، جس کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھا گیا۔

عالمی رجحان کے زیر اثر جمعرات کے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔24 قیراط فی تولہ سونا 2,000 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔10 گرام سونے کی قیمت میں 1,715 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے ہو گئی۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،فی تولہ چاندی 78 روپے اضافے سے 4,013 روپے ہو گئی۔10 گرام چاندی کی قیمت میں 67 روپے کا اضافہ ہوا، نئی قیمت 3,440 روپے ہو گئ

صرافہ کاروباری حلقوں کے مطابق عالمی سیاسی کشیدگی، مہنگائی اور معاشی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث سرمایہ کار ایک بار پھر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھ کر خریداری کی جانب راغب ہو رہے ہیں، جس سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Scroll to Top