ٹیم میں اتحاد ضروری ہے، چھوٹی باتیں ٹیم میں ہی رہنی چاہئیں، شاہین شاہ آفریدی

فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ باہر سے سننے میں آتا ہے کہ ٹیم میں اتحاد نہیں، لیکن گھر میں بھی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی ہیں، جو ٹیم کے اندر ہی رہنی چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے بڑے میچ سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت مفید ثابت ہوگی کیونکہ ٹی 20 میں کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی۔

ہماری ٹیم نوجوان ہے اور بلا خوف کرکٹ کھیلتی ہے، جو ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سیاحوں سے بھری بس ٹریفک حادثے کا شکار، کئی جانیں ضائع، متعدد زخمی

شاہین نے کہا کہ ایشیا کپ سے کافی پہلے یہاں آ گئے ہیں تاکہ تیاری کا اچھا موقع مل سکے، اور پہلا فوکس ٹرائی نیشن سیریز پر ہے، اس کے بعد ایشیا کپ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اور رضوان نے پاکستان کے لیے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور مستقبل میں بھی دونوں پرفارم کرتے رہیں گے، جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا چاہیے۔

Scroll to Top