شمالی وزیرستان سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

شاکر خان

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں جہاں بائی پاس روڈ پر سید جلال پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے میران شاہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے سڑک کنارے پڑے ایک کھلونا نما مشتبہ شے سے کھیل رہے تھے جو اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئے۔

زخمی ہونے والے بچوں کی شناخت 8 سالہ عجوہ اور 6 سالہ خالد کے نام سے ہوئی ہے جو آپس میں بہن بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں پہلے ہی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ ہے۔

Scroll to Top