پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے انتخابی صف بندی کرلی

پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے انتخابی صف بندی کرلی

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں باہمی تعاون کے ساتھ حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دونوں جماعتیں مخصوص حلقوں میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے متحدہ حکمت عملی کے تحت الیکشن لڑیں گی۔

اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کا وفد راجا پرویز اشرف کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی حنیف عباسی اور طارق فضل چودھری نے کی جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے راجا پرویز اشرف اور نیئر بخاری شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے قیادت کی مشاورت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا طے کر لیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جن حلقوں میں گزشتہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر تھی وہاں ن لیگ انہیں سپورٹ کرے گی اور جہاں (ن) لیگ رنر اپ رہی وہاں پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ حکمت عملی پہلے بھی کامیابی سے اپنائی جا چکی ہے اور اب ایک بار پھر اسی طریقے سے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جب ہم کوشش کر رہے ہیں تناو ختم ہو تو گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں، بیرسٹر گوہر

حنیف عباسی نے کہا کہ دونوں جماعتیں نہ صرف پارلیمان میں اتحادی ہیں بلکہ انتخابی میدان میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔

Scroll to Top