چیئرمین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ریلیف اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں امدادی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ امدادی کیمپ قلعہ عبداللّٰہ، پشین، زیارت، مسلم باغ، ژوب، لورالائی، شیرانی، موسیٰ خیل اور قلعہ سیف اللّٰہ میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں رضا کار متاثرین تک بنیادی اشیائے ضروریہ پہنچا رہے ہیں۔
ترجمان پشتونخوا میپ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی قیادت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد پہنچائی جائے۔
انہوں نے اہل خیر، فلاحی اداروں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس قومی انسانی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
محمود خان اچکزئی کا یہ اقدام متاثرین کے لیے ایک اہم سہارا بن کر سامنے آیا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں حکومتی ریلیف کی رسائی محدود ہے۔





