سونا مہنگا یا سستا؟ صرافہ مارکیٹ سے خریداروں کیلئےاہم خبر آگئی

سونا مہنگا یا سستا؟ صرافہ مارکیٹ سے خریداروں کیلئےاہم خبر آگئی

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نہ کوئی اضافہ ہوا ہے اور نہ ہی کمی۔ سونا بدستور اپنی سابقہ قیمت پر برقرار ہے، جس سے مارکیٹ میں استحکام کی فضا قائم ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق،فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے برقرار ہے10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے پر مستحکم ہےعالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی خاص ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا، جہاں فی اونس سونا 3,371 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

مارکیٹ میں استحکام، مگر خدشات باقیصرافہ مارکیٹ کے تاجروں کے مطابق سونے کی قیمتوں میں استحکام وقتی ہے، کیونکہ عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قدر اور مقامی سیاسی صورتحال مستقبل میں قیمتوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔خریداروں کے لیے یہ وقت محتاط رویے کا ہے، جبکہ سرمایہ کار موجودہ قیمت پر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھ رہے ہیں۔

Scroll to Top