خیبرپختونخوا حکومت نے 13 افسران کےتبادلے کے احکامات جاری کر دیے

اعجاز آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 13 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔ تبدیل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے 9 اور گریڈ 19 کے ایک افسر شامل ہیں۔ محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 20 کے پی ایم ایس آفیسر شریف حسین کو سپیشل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے پی ایم ایس انور زیب کو سپیشل سیکرٹری انرجی اینڈ پاور، غلام سعید خان کو سپیشل سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ جبکہ محمد مسعود کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان: ضلعی انتظامیہ اور اتمانزئی جرگہ کے مابین مذاکرات کامیاب، میرعلی دھرنا ختم

سپیشل سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم خواجہ فہیم ساجد کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے خالد پرویز کو سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت حبیب اللہ کو سپیشل سیکرٹری کلائمیٹ چینج، محکمہ جنگلات اور ماحولیات لگایا گیا ہے۔

تعیناتی کی منتظر گریڈ 20 کی فریحہ پال کو منیجنگ ڈائریکٹر ضم ایریاز ایجوکیشن فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ایم ڈی عین اللہ کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

گریڈ 20 کے پی ایم ایس آفیسر عطاءالرحمان کو ممبر ون، بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ایک اور اعلامیہ کے مطابق، تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے پی ایم ایس محمد یوسف کو ڈائریکٹر آپریشن، فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ڈائریکٹر اختر نواز کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں الیکٹرک بائیکس تقسیم

اس کے علاوہ، تعیناتی کے منتظر گریڈ 18 کے پی ایم ایس آفیسر محمد حامد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مالاکنڈ تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top