بیجنگ: چین کے صوبہ گوئی چو میں قائم دنیا کے بلند ترین اور پہاڑی علاقے میں سب سے طویل پل ہواجیانگ گرینڈ کینین پر لوڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پل پر 96 ٹرکوں کو ایک وقت میں کھڑا کر کے چلایا گیا، جن کا مجموعی وزن 3 ہزار 300 ٹن تھا۔ یہ ٹیسٹ پانچ روز میں مکمل کیا گیا، جس سے پل کی مضبوطی اور استحکام کی تصدیق ہو گئی ہے۔
چینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ پل ستمبر کے آخر میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
ہواجیانگ گرینڈ کینین پل 2,890 میٹر لمبا ہے اور زمین سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے، جو اسے دنیا کا سب سے بلند اور طویل پہاڑی پل بناتا ہے۔
یہ پل نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر میں انجینئرنگ کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے نقل و حمل اور خطے کی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔





