پاکستان میں سوشل میڈیا کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
حالیہ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستانی صارفین کی مجموعی تعداد 51 کروڑ 61 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک پاکستانیوں میں اب بھی سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جس کے 10 کروڑ 16 لاکھ صارفین ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یوٹیوب کو 9 کروڑ 66 لاکھ 60 ہزار پاکستانی استعمال کرتے ہیں، جبکہ واٹس ایپ کے 9 کروڑ 17 لاکھ صارفین ہیں۔ ٹک ٹاک 9 کروڑ 3 لاکھ اکاؤنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
اسنیپ چیٹ کے پاکستانی صارفین کی تعداد 7 کروڑ 9 لاکھ 80 ہزار ہے جبکہ انسٹاگرام کے 4 کروڑ 99 لاکھ صارفین ہیں۔
ایکس (پہلے ٹوئٹر) سب سے کم مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں پاکستانی صارفین کی تعداد صرف 1 کروڑ 53 لاکھ ہے۔





