ای او بی آئی پنشنرز کے لیے خوشخبری

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی (ایکسٹینڈڈ بیسڈ پینشن) کے پنشنرز کے لیے 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کم از کم ماہانہ پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یکم ستمبر سے ای او بی آئی کے پنشنرز کو بقایاجات سمیت ادائیگیاں شروع کر دی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ای او بی آئی ہر ماہ پنشن کی مد میں 10 ارب روپے جاری کرے گا، اور طویل سروس رکھنے والے پنشنرز کو اب 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ پنشن مل سکے گی۔

مزید برآں، وفاقی کابینہ نے گھریلو ملازمین اور زرعی مزدوروں کو ای او بی آئی کے دائرہ کار میں شامل کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

یہ  بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کو کون سے طبی مسائل درپیش ہیں؟ میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش

چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، اور یہ اضافہ اسی عزم کا مظہر ہے۔

Scroll to Top