لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق 6 افراد کی میتیں آج وطن پہنچ گئی

نائجیریا میں کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

ابوجا: نائجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کشتی  منگل کی صبح ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے  سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ  شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔

 مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔

مقامی حکام  کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 60 ہو گئی ہے جبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ متعدد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو  آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے جامع غزہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی

واضح رہے کہ نائجیریا  میں برسات کے موسم کے دوران کشتی کے حادثات عام ہیں۔

افریقا کے سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں یہ حادثات عموماً کشتی میں ضرورت سے زیادہ وزن اور کشتیوں کی ناقص صورتحال کے باعث پیش آتے ہیں۔

Scroll to Top