یوم دفاع پر آئی ایس پی آر نے جوش و جذبے سے بھرپور ترانہ جاری کردیا

یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک جوش و جذبے سے بھرپور ترانہ جاری کیا ہے جس نے عوامِ پاکستان کے دلوں کو گہرا متاثر کیا ہے۔

ترانے کے بول وطن کی خاطر جئیں مریں گے نے وطن سے عشق، جذبۂ ایثار و قربانی کو بہترین انداز میں بیان کیا ہے

دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر اس نے پاک سرزمین کی طرف ایک قدم بھی بڑھایا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یوم دفاع: شہداء کی قربانیاں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، آئی ایس پی آر

ترانے میں قائدِ اعظم محمد علی جناح اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے الفاظ نے چار چاند لگا دیے، جو قومی جذبے کو مزید تقویت دیتے ہیں۔

یہ ترانہ یوم دفاع کی روح کو اجاگر کرتے ہوئے قوم میں حب الوطنی اور یکجہتی کا جذبہ پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے۔

Scroll to Top