لکی مروت: میانوالی روڈ پر گو پٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چوکیدار حیات اللہ جان بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد اور پمپ کے چوکیدار کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کی آواز سن کر مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جو موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی پولیس کی بہادری نے بڑا سانحہ ہونے سے روک لیا
پولیس نے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے بھی مختلف پہلوؤں پر کام شروع کر دیا ہے۔
چوکیدار حیات اللہ کے اہل خانہ کو واقعے کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے جبکہ مقامی لوگ اس واردات پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
پولیس نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ مجرموں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔





