ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا

وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری،اتحاد اور عزم کا دن ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول اور ائیرچیف نے سن 1965 کی جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت کے ساتھ کھڑے ہو کر کھلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے اس دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جو ہتھیاروں اور تعداد میں ہم سے کہیں زیادہ تھا۔ ہمارے نڈر ہیروز کی جرات آج بھی آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہے۔

آئی ایس پی آر  نے کہاکہ آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے ثابت قدم اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔ افواج پاکستان ہمیشہ بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں۔

Scroll to Top