مسلح افواج نے معرکہ حق بنیان المرصوص میں دشمن کا غرور خاک میں ملایا، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم فضائیہ 7 ستمبر 2025 کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہداء اور بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی فضائی قوت کی بہادری، قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کی علامت ہے۔

شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے بانیان کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاک فضائیہ کو صف اول کا ادارہ بنانے پر سراہا، انہوں نے خاص طور پر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں فضائیہ کے بہادر جوانوں کو یاد کیا جنہوں نے قوم کا دفاع کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی صلاحیتوں اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی ہے۔

شہبازشریف نے معرکہ حق بنیان المرصوص میں فضائیہ کے شاندار کردار کو بھی اجاگر کیا جو دشمن کو مکمل شکست دینے میں کلیدی ثابت ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں اس کی اعلیٰ قیادت، تربیت یافتہ جوانوں اور جدید حکمت عملی کا ثبوت ہیں، انہوں نے کہا کہ دشمن جتنا بھی مضبوط ہو، جذبے اور ہمت کبھی شکست نہیں کھا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر نے جوش و جذبے سے بھرپور نغمہ جاری کیا، جو عوام کے دلوں کی آواز بن گیا

وزیراعظم شہبازشریف نے یقین ظاہر کیا کہ پاک فضائیہ آئندہ بھی ملک کی خودمختاری، زمینی حدود اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور ہر میدان میں اپنی برتری برقرار رکھے گی۔

Scroll to Top