صوابی میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکی لڑکا نکل آیا

صوابی میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکی لڑکا نکل آیا

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا روپ دھار کر نازیبا ویڈیوز شیئر کرنیوالے مشہور ٹک ٹاکر کی حقیقت سامنے آ گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

صوابی پولیس کے ترجمان کے مطابق، ٹک ٹاکر عبدالمعیز ساکن بامخیل مختلف پوز اور لڑکیوں کے لباس میں نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہا تھا، جس سے معاشرتی بے چینی اور رنجش جنم لے رہی تھی۔

ترجمان کے مطابق، چوکی بامخیل کے انچارج عامر خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے عبدالمعیز کو گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسی غیر اخلاقی حرکات سے باز رہے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top