ایشیاکپ ، پاکستان کا عمان خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ایشیا کپ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہےاور ٹیم کا ہدف ہے کہ بڑا مجموعہ بنا کر عمان کو دباؤ میں لایا جائے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔

عمان کے کپتان نے کہا کہ اگر اُنہیں ٹاس جیتنے کا موقع ملتا تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ جیسے بڑے ایونٹ میں شرکت عمان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل کھیلے گئے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا جائزہ لیا اور پریس کانفرنس میں اسے بلے بازوں کے لیے موزوں قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مشیرخزانہ مزمل اسلم کی میڈیا سے گفتگو پر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو مختلف مہارتوں سے لیس ہیں، جو کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

Scroll to Top