اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد اور 4 دیگر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اور ان کی قربانی کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے ملک میں امن کی آبیاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، فتنہ الہندستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی۔ انہوں نے آپریشن کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی میں کل 5 جوان شہید ہوئے۔





