ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی بہترین تھرو کے باعث فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ارشد ندیم نے اپنی تیسری کوشش میں 85.28 میٹر کی تھرو دی جو کوالیفائی کرنے کے لیے مطلوبہ معیار 84.50 میٹر سے زیادہ تھی۔

اس سے قبل ان کی پہلی اور دوسری کوشش بالترتیب 76.99 میٹر اور 74.17 میٹر تھی۔

کچھ دن قبل ارشد ندیم نے مداحوں سے دعاوں کی اپیل کی تھی تاکہ وہ اس عالمی مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں اور فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا سکیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہترین تھرو کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا نے سیلاب ریلیف میں پنجاب کو پیچھے چھوڑ دیا، مشیر خزانہ مزمل اسلم نےاعدادوشمار سامنے رکھ دیئے

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو منعقد ہوگا جس میں ارشد ندیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

Scroll to Top