پشاور:رہنما مسلم لیگ ن ارباب خضرحیات کی نوتعینات امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ سے ملاقات

رہنما ن لیگ ارباب خضرحیات نے پشاور میں نوتعینات امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ سے ملاقات کی اور انہیں تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا۔

ملاقات کے دوران ارباب خضرحیات نے نومنتخب قونصل جنرل کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارباب خضرحیات نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہترین موڑ پر ہیں، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نکھار آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج

پشاور میں تعینات امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے شیلڈ پیش کرنے اور خیرمقدمی جذبات پر ارباب خضرحیات کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top