سعودی عرب نے معاہدے کے ذریعے اسرائیل کو اور پاکستان نے ہندوستان کو پیغام دیا، خرم دستگیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر خرم دستگیر خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی دستاویزات میں سٹریٹجک شیلڈ اور نیوکلیئر کا ذکر شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ کئی عرصے سے زیرِ غور تھا لیکن قطر پر حملے کے بعد سعودی عرب نے یہ احساس کیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے جوہری ہتھیاروں کا واحد حامل نہ رہنا چاہیے۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے ذریعے سعودی عرب نے اسرائیل کو جبکہ پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت نصیب ہوئی، عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ یہ دفاعی معاہدہ خطے میں سٹریٹجک توازن قائم رکھنے کی کوشش ہے۔

Scroll to Top