حمد اللہ خان
ایبٹ آباد : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت اور چیف سیکرٹری کی خصوصی ہدایات پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔
ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی اصغر کی قیادت میں ضلع انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حارث خٹک، اور کے پی پولیس نے شرکت کی۔
آپریشن کے دوران 31 ہوٹلوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے شناختی کارڈز بھی ضبط کر لیے گئے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی خاتون وکیل مہوش محب کاکاخیل نے ویانا، آسٹریا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا
جی ڈی اے نے کہا ہے کہ وہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس اقدام کا مقصد خطے میں منظم ترقی کو یقینی بنانا ہے۔





