پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے جنگلی حیات کی بحالی کے لیے ایک نیا انقلابی منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
اس کے تحت کوہاٹ کے جنگلات میں بلیک بک اور چنکارا کے جانور چھوڑے گئے ہیں، جن کی نگرانی جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ بلین ٹری سونامی کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں جنگلی حیات کی بحالی کا یہ منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ساتھ خیبرپختونخوا جنگلی حیات کی بحالی کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی لوگ اور وائلڈ لائف اہلکار مل کر جنگلی حیات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں تاکہ جانوروں کا مکمل خیال رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ : پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں سنگ میل ثابت ہوگا اور دیگر جنگلی جانوروں کی واپسی کا راستہ ہموار کرے گا۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عمران خان کے وژن پر پوری طرح عمل پیرا ہیں۔





