پی ٹی آئی کا مشن نور کس نے شروع کیا؟ثمر ہارون بلور کی پی ٹی آئی پر شدید تنقید

مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہےکہ گذشتہ کئی روز سے ایک بار پھر پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ بھرپا کیا ہےاور مشن نور کے نام پر کوئی مہم شروع کی ہے۔

ثمرہارون بلور کا کہنا تھاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ مشن نور دراصل ربوہ کے قیام کے ساتھ منسلک ایک دن ہے،انہوں نے بھی اسی روز اسی تاریخ کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اندر سے بھی اسکے خلاف آوازیں اٹھی ہیں،میرا صرف ایک سوال ہے کہ یہ پارٹی کون چلارہا ہے؟

انہوں نے مذید کہا کہ علی محمد خان، عارف علوی، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں انکی پالیسی نہیں،اس نام اور تاریخ کا انتخاب انہوں نے نہیں کیا۔

ثمر ہارون بلور نے سوال اٹھا یاکہ کیاپارٹی باہر بیٹھے یوٹیوبرز چلارہے ہیں؟کیا یہ پارٹی عادل راجا کی طرح بھگوڑے چلارہے ہیں؟یہ پارٹی ان لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں جو اسرائیل اور بھارت کے پے رول پر ہیں؟

یہ بھی پڑھیں : پیر نورالحق قادری اور عدنان قادری اگر مشن نورکی تشریح کردیں تو خدشات دور ہوسکتےہیں،سینئرصحافی محمد فہیم

انہوں نے کہاکہ یہ پی ٹی آئی کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہےاور انہیں خود احتسابی چاہیئےاور سوچیں کہ انکی جماعت کو نقصان پہنچانے والے یوٹیوبرز ان سےکب تک منسلک رہیں گے؟اس بار اگر ان یوٹیوبرز اور پارٹی کے درمیان فاصلہ قائم نہیں کیاتو عوام کو یقین ہوجائے گا کہ یہ سب ایک پیج پر ہیں۔

Scroll to Top