23 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد :سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر 23 ستمبر کو پاکستان میں عام تعطیل کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں نے طلبہ، سرکاری ملازمین اور عوامی حلقوں میں کنفیوژن پیدا کر دی تھی۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مختلف واٹس ایپ گروپس میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 23 ستمبر 2025 کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

بعض جعلی “سرکاری نوٹیفکیشنز” بھی شیئر کیے گئے جنہوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔

حقائق کے مطابق پاکستان میں 23 ستمبر کو کوئی عام تعطیل نہیں۔ یہ دن سعودی عرب کا قومی دن ہےجو ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے وہاں سرکاری دفاتر، اسکول، بینک اور دیگر ادارے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے خلاف درخواست دائر

پاکستانی حکام نے واضح کیا ہے کہ ملک میں 23 ستمبر کو کوئی سرکاری چھٹی نہیں دی گئی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف مستند، سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

Scroll to Top