پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ مضبوط اور مستحکم رہیں گے، سعودی سفیر

اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے موقع پر ایک یادگار عشائیہ منعقد کیا گیا۔

جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب میں گورنرز، وفاقی وزراء، مذہبی رہنما، سفارتی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور پاکستان-سعودی عرب دوستی پر مشتمل دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے عربی زبان میں ریکارڈ کیا گیا تہنیتی پیغام بھی شرکاء کے لیے پیش کیا گیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط اور گہرے ہیں اور یہ روابط صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ڈینگی وبا کی شدت، 8 ماہ میں 97 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی رہے گا۔

مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف سرکاری یا سفارتی نہیں بلکہ دلوں کے رشتے ہیں، جو ہر مشکل وقت میں مزید مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top