صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کی بہن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ان کی بیٹی کو لاپتا کیا گیا ہے اور اس کی موجودگی یا قانونی حیثیت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ درخواست ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق کے توسط سے دائر کی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائےاگر اس کے خلاف کوئی مقدمات درج ہیں تو ان کی تفصیلات فراہم کی جائیںاور درخواست کی سماعت فوری طور پر (آج ہی) کی جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ فلک جاوید کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، لہٰذا عدالت فوری نوٹس لے۔یاد رہے کہ فلک جاوید کو سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مؤقف کی سرگرم ترجمان کے طور پر جانا جاتا ہے، اور وہ ماضی میں بھی کئی سیاسی مہمات کا حصہ رہ چکی ہیں۔

عدالت کی جانب سے درخواست کی سماعت کے لیے رجسٹرار آفس میں کارروائی جاری ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

Scroll to Top