واشنگٹن ڈی سی: وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں شروع ہو چکی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہت قابل اور قابل احترام رہنما ہیں۔
اینڈریوز ایئر بیس پر وزیر اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے سینئر عہدیداروں نے استقبال کیا۔ وزیر اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئر بیس سے روانہ ہوا۔
ملاقات رات 1:30 بجے اوول آفس میں شروع ہوئی، جس میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر خوش آمدید کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ سے واشنگٹن پہنچے تھے اور ملاقات کے بعد واپس نیویارک روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔





