خیبرپختونخوا میں تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات: آج امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے

پشاور: خیبرپختونخوا میں تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اور آج امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

صوبے کے 11 اضلاع میں کل 24 خالی نشستوں پر 19 اکتوبر 2025 کو تیسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات منعقد ہوں گے۔ یہ نشستیں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ کے مختلف ویلیج کونسلز میں موجود ہیں۔

کل کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مکمل ہو چکی ہے، اور آج 30 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں انتخابی نشانات دیے جائیں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق پولنگ 19 اکتوبر کو ہوگی، جبکہ 22 اکتوبر کو ریٹرننگ افسران انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل سنیچرز نے پشاور میں ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

انتظامیہ ضابطہ کار مکمل کرتے ہوئے انتخابات کے شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top