اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ جاری ہونے کے بعد، اطلاعات ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی منتقل کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قاسم مارکیٹ کے علاقے میں ایک خصوصی جیل پہلے ہی تیار کر لی گئی ہے، جہاں ان کے قیام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور قانونی تقاضے پورے کیے جا چکے ہیں، اور امکان ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہمراہ بشریٰ بی بی کو بھی وہاں منتقل کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس جیل کے لیے 40 رکنی جیل عملہ 30 ستمبر سے تعینات کیا جا چکا ہے، اور اس جیل کی نگرانی ڈی ایس پی پریزن کو سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور جلسے میں اسٹیج پر دھکے کا شاخسانہ: ورکرز علی امین اور چیئرمین متھرا پر برہم
مزید برآں اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے تقریباً 40 اہلکاروں کا تبادلہ کر کے راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے تاکہ مخصوص جغرافیائی تناظر اور سکیورٹی تقاضوں کا خیال رکھا جائے۔





