آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا آج سے آغاز، پاکستان کولمبو سے اپنی مہم شروع کرے گی

کراچی میں 13ویں آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ اس ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

اس عالمی کرکٹ ایونٹ میں دنیا کی آٹھ بہترین ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور بھارت شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا رہا ہے، جس کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گی۔

قومی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کا نادر موقع قرار دے دیا

ورلڈ کپ کے دوران ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے متوقع ہیں اور شائقین کی نظریں خاص طور پر پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہوں گی، جو پچھلے ایڈیشن میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی تھی۔

یہ ایونٹ 26 اکتوبر کو فائنل میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جس میں دنیا کی دو بہترین خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

Scroll to Top