ویمنز ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملائے گی یا نہیں؟ بی سی سی آئی کا بڑا بیان آگیا

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ 5 اکتوبر کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مصافحے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

سائیکیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ ضرور کھیلے گا اور کرکٹ کے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا جائے گا، لیکن ہاتھ ملانے یا گلے ملانے کی یقین دہانی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اور گزشتہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔

بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے بھی کہا کہ ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ محض ایک میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کے تنازعے کی تسلسل ہوگا، جہاں صرف کھلاڑی بدلیں گے، رویہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی نااہلی درخواستیں مسترد کر دیں

یہ میچ دونوں ٹیموں کے مابین کشیدہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Scroll to Top