9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔
انہوں نے عدالت میں ایک درخواست دائر کی،جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے متعلقہ عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔
عبداللطیف چترالی نے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 میں گرفتاری پیش کی جس پر جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ لطیف صاحب آپ نے دیر تو کر دی لیکن یہ اچھا ہوا کہ پیش ہو گئے۔
عدالت نے عبداللطیف چترالی کو سزا پر عملدرآمد کیلئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تو تھانہ رمنا پولیس نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : آج مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کیا رہی؟ تفصیلات جانئے
عبداللطیف چترالی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔





