امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں عارضی طور پر بمباری روکنے کے دعوے کے باوجود اسرائیلی فورسز نے معصوم فلسطینیوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں شدید حملے جاری رکھتے ہوئے 70 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بمباری اس لیے روکی ہے تاکہ ان کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کو موقع دیا جا سکے تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس دکھائی دے رہے ہیں۔
فلسطینی تنظیم حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے پر اپنا باضابطہ جواب دے دیا ہے، حماس نے علاقے کا انتظام غیر جانب دار فلسطینی ماہرین کے حوالے کرنے اور تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپاسرائیل نے غزہ پر بمباری عارضی طور پر روک دی،ٹرمپ کا دعویٰ
اگرچہ حماس کے جواب میں تنظیم کی غیر مسلح ہونے کے معاملے کو شامل نہیں کیا گیا تاہم گروپ نے ثالثوں کے ذریعے فوری مذاکرات میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔





