ملائیشیا،شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

ملائیشیا،شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا (IIUM) کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی قومی و بین الاقوامی سطح پر تعلیمی، سماجی و قیادی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔

تقریب میں یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور یونیورسٹی کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو علم و دانش کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ یہ ادارہ اسلامی دنیا میں تعلیمی ترقی، اعتدال پسندی اور بین الاقوامی تعاون کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے کہاپاکستان اور ملائیشیا برادر اسلامی ممالک ہیں جو نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں۔ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کریں جو انہیں نہ صرف معاشی طور پر بااختیار بنائیں بلکہ وہ انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہوں۔

وزیراعظم نے پاکستان اور IIUM کے درمیان تحقیقی و علمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم ہی ترقی کا اصل زینہ ہے۔

یہ اعزاز نہ صرف وزیراعظم کی قیادت کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے بلکہ پاکستان کے مثبت تعلیمی و سفارتی تشخص کی بھی گواہی دیتا ہے۔

Scroll to Top