معاہدے کے بعد نیتن یاہو کا ٹرمپ کو فون، ایک دوسرے کو مبارکباد دی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور شراکت داری کو سراہتے ہوئے اسرائیل کی حفاظت اور یرغمالیوں کی جلد رہائی کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت بھی دی ہے، جہاں وہ اس تاریخی معاہدے پر بات کریں گے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور حماس نے امریکہ کے مجوزہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :   اسرائیل کو امن معاہدے کی مکمل پاسداری پر مجبور کیا جائے: حماس

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن ہو گی جبکہ اسرائیل اپنی فوج کو متفقہ لائن سے انخلا کرے گا، جو امن کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top