مستعفی وزیراعلیٰ علی امین کی سوشل میڈیا ٹیم بھی پشاور سے رخصت

مستعفی وزیراعلیٰ علی امین کی سوشل میڈیا ٹیم بھی پشاور سے رخصت

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے استعفیٰ، سہیل آفریدی کو نئے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق مستعفی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم نے پشاور سے رخصت لے لی ہے اور ترجمان سمیت پوری ٹیم ڈی آئی خان روانہ ہو گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے 19 ماہ تک وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور چاہے اسلام آباد دھرنا ہو یا پاکستان تحریک انصاف کے جلسے، پوری ٹیم نے بھرپور محنت اور خدمات انجام دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے رہنما سہیل آفریدی کو نئے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کیا ہے۔

Scroll to Top