عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، جس کا اثر عالمی معیشت کے علاوہ پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 65 ڈالر 35 سینٹ سے کم ہو کر 62 ڈالر 77 سینٹ کی سطح پر آگئی ہے۔ یہ کمی 3.76 فیصد کی شرح سے ہوئی ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر 56 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے گھٹ کر 58 ڈالر 95 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں کمی اور مارکیٹ میں موجود غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے
ہوئی ہے۔
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر پندرہ دن بعد تبدیلی کی جاتی ہے، اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا اثر ملکی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان موجود ہے، جس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔





