سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 47 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ شہر کے پہاڑی علاقے میں واقع تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران سوات اور گردونواح میں زلزلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔دو روز قبل بھی سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 ریکٹر اسکیل ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 218 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان اور تاجکستان کی سرحدی علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، حادثات میں 20 افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس

فلپائن کے وسطی ساحلی علاقے میں 6.9 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچادی ہے، جس کے باعث 20 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں شہر سیبو کے چار عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں جبکہ تین سرکاری عمارتیں بھی نقصان کا شکار ہوئیں۔ متاثرہ علاقے میں چھ پل اور ایک سڑک بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

زلزلہ رات 10 بجے مقامی وقت کے مطابق آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کی گئیں، جس سے مقامی لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

Scroll to Top